قرضے کے لیے بھی آرمی چیف کو فون کرنے پڑ رہے ہیں شیخ رشید

ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے، سابق وزیر داخلہ

فوٹو:فائل

کراچی:
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قرضے کے لیے بھی آرمی چیف کو فون کرنے پڑ رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ اب تک کی ساری آئینی ترامیم ملک کے لیے نہیں اپنی ذات اور مفاد کے لیے کی ہیں، اگست کا مہینہ اہم ہے۔


انہوں نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات اور ایکسپورٹ کم ہو رہی ہیں۔ وزیر خزانہ ایک ہفتے ٹیکس لگاتے ہیں اور دوسرے ہفتے اٹھا لیتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ سیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیا میں دھو رہے ہیں، سیلاب کی تصاویر بنوانے پر زور اور اسٹیٹ بینک کا گورنر مقرر کرنے کا وقت نہیں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ زمینی طاقتیں 15حکمران پارٹیوں کے ساتھ ہیں، آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھے شریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے۔
Load Next Story