لاہور 4 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم عبدالرحمان بچی کا ہمسایہ ہے اور بچی ملزم کے گھر کھیلنے آئی تھی، پولیس


ویب ڈیسک August 07, 2022
فوٹو : ایکسپریس نیوز

لاہور: لاہور کے علاقے شاد باغ میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم عبدالرحمان بچی کا ہمسایہ ہے اور بچی ملزم کے گھر کھیلنے آئی تھی، والد کی درخواست پر بروقت کارروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بچوں کا جنسی استحصال اور تشدد کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، شاد باغ پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں