اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب ’’قانونی ٹچ‘‘ کی ضرورت ہے وزیر داخلہ
فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کتنا گندا کردار ہے، رانا ثناء اللہ
لاہور:
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ''اسلامی ٹچ'' دینے والے فنکاروں کو اب ''قانونی ٹچ'' کی ضرورت ہے کیونکہ فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے ''قانونی ٹچ'' سے بھاگ رہے ہیں۔
شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عالمی بنارسی ٹھگ غیر ملکیوں سے غیرقانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں، ہر چوری پکڑے جانے پر ''جھوٹا عمران اینڈ فارن ایجنٹس کمپنی'' مکاری، فنکاری اور عیاری کرنے لگتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کتنا گندا کردار ہے، شہدا کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے گندے اور گھٹیا کردار ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے 8 سال پوری کوشش کی کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آئے لیکن اللہ تعالیٰ نے اکبر ایس بار کو سچا ثابت کر دیا، اللہ تعالیٰ کا پاکستان پر کرم ہوا اور جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی۔