سابق انگلش کپتان کا نوجوانوں کو بابر اعظم سے تکنیک سیکھنے کا مشورہ

انگلش کمنٹیٹر نے کوہلی، روٹ اور ولیمسن کو مسترد کرتے ہوئے بابراعظم کو منتخب کیا

(فوٹو: ایکسپریس ویب) انگلش کمنٹیٹر نے کوہلی، روٹ اور ولیمسن کو مسترد کرتے ہوئے بابراعظم کو منتخب کیا

انگلینڈ کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین کا کہنا ہے کہ ورلڈ کرکٹ میں اگر نوجوان کرکٹرز تکنیکی شارٹس سیکھنا چاہتے ہیں تو وہ بابراعظم کی ویڈیوز دیکھیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر کمنٹیٹر ناصر حسین کا کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں وہ بتارہے ہیں کہ جو روٹ، کین ولیم سن اور ویرات کوہلی کے مقابلے بابراعظم کے متعدد شارٹس کھیلنے کا اسٹائل بہت بہتر ہے اور اس لیے وہ تینوں پلئیرز پر سبقت رکھتے ہیں۔


انہوں نے بھارتی فینز سے معذرت کرتے ہوئے وضاحت پیش کی کہ کوہلی کی کلائی فلک کرتے وقت لچک جاتی ہے جبکہ بابر کے پاس اسے کھیلنے کا روایتی طریقہ ہے، اگر کوئی نوجوان لڑکا کور ڈرائیو سیکھنا چاہتا ہے تو میں کہوں گا کہ بابر اعظم کو دیکھے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم واحد بلے باز ہیں جو تمام فارمیٹس میں ٹاپ تھری میں شامل ہیں۔

Load Next Story