فرینڈ شپ ڈے ابھرتی ہوئی بالی ووڈ اداکاراؤں میں دوستی یا پروفیشنل حسد
سارہ اور جھانوی کے علاوہ سوہانا خان، اننیا پانڈے اور شایانا کپور کی دوستی کافی مشہور ہے
دنیا بھر میں فرینڈ شپ ڈے منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر بالی ووڈ ستاروں کے بچوں کی آپس میں دوستی کے چرچے ہونے لگے جو آپس میں پیشہ وارانہ جلن کے بجائے دوستی کو ترجیح دیتی ہیں۔
بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا خان کی معروف اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے سے گہری دوستی ہے اور یہ دونوں کپور خاندان کے منجھے ہوئے اداکار سنجے کپور کی بیٹی شانایا کپور کی دوست ہیں۔
بچپن کی ان تین سہلیوں کا گروپ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور آئے دن پکنک، آؤٹنگ اور پارٹیز کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ تینوں کے درمیان مضبوط رشتہ بچپن سے قائم ہے اور تینوں کے شوق، فیشن اور پسندیدہ مشاغل یکساں ہیں۔
سوہانا خان اور شانایا کپور جلد فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی ہیں جب کہ اننیا پانڈے کچھ فلموں میں کام کرچکی ہیں اور جلد ایک فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ہیں۔
اسی طرح بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارائیں سارہ علی خان اور جھانوی کپور پروفیشنلی ایک دوسرے کی حریف ہیں لیکن پیشہ وارانہ مسابقت سے دونوں کی دوستی میں کوئی فرق نہیں پڑا۔
سارہ علی خان ماضی کی مقبول ترین ہیروئن امرتا سنگھ اور معروف اداکار سیف علی خان کی بیٹی ہیں۔ جھانوی کپور بالی ووڈ کی میگا اسٹار سری دیوی اور ہدایتکار بونی کپور کی بیٹی ہیں۔
دونوں اپنی اپنی فلموں میں کافی مصروف ہیں لیکن جب بھی موقع ملتا ہے دونوں پکنک اور پارٹیز میں ایک ساتھ شرکت کرتی ہیں۔ ان دونوں کی دوستی کی مضبوطی کافی ود کرن کے ایک پروگرام میں دیکھی جاسکتی ہیں جہاں دونوں نے ایک دوسرے کے مزے مزے کے قصے سنائے۔
فرینڈز شپ ڈے پر ان اداکاراؤں نے کہا کہ ہماری دوستی پر پروفیشنل مسابقت سے کوئی فرق نہیں پڑا بلکہ ہم ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں اور مشورہ کرتے ہیں۔