کراچی پولیس سے مبینہ مقابلے میں گینگ وار کا اہم ملزم آصف نیازی ساتھی سمیت مارا گیا

آصف نیازی اور عمران پولیس کو قتل اور اقدام قتل کی 50 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھے


ویب ڈیسک March 14, 2014
سندھ حکومت کی جانب سے آصف کے سر کی 5 لاکھ روپے قیمت بھی مقرر کی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

پولیس اور رینجرز کے ساتھ مبینہ مقابلے میں لیاری گینگ وار کا اہم ملزم آصف نیازی ساتھی سمیت مارا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اور رینجرز کی ٹیموں نے لیاری کے علاقے رانگی واڑہ میں مشترکہ کارروائی کی جہاں ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی، ملزمان کی فائرنگ کے جواب میں پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گینگ وار کا اہم ملزم اور بابا لاڈلہ کا قریبی ساتھی آصف نیازی اپنے ساتھی عمران نیازی سمیت مارا گیا، آصف اور عمران دونوں قتل، اقدام قتل اور سنگین جرائم کے 50 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے آصف کے سر کی 5 لاکھ روپے قیمت بھی مقرر کی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آصف نیازی کو 2011 میں بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم وہ ضمانت پر رہا ہوگیا تھا جبکہ یہ گزشتہ روز لیاری کی جھٹ پٹ مارکیٹ میں مسلح حملوں کا بھی نامزد ملزم تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں