شازیہ ناز پروڈیوسر کو غلط ارادوں سے باز رکھنے میں کیسے کامیاب ہوئیں
ساتھی اداکار کے مشکوک لہجے نے مجھے احساس دلایا کہ کچھ گڑبڑ ہے، اداکارہ
شازیہ ناز ایک باصلاحیت پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں جنہوں نے اپنی دلکش شخصیت اور شاندار اداکاری کی مہارت سے بہت کم وقت میں شوبز انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی ہے۔
شازیہ ناز نے "مومنہ کی مکسڈ پلیٹ" میں ایک حالیہ انٹرویو میں انڈسٹری کے بدنما داغ 'کاسٹنگ کاؤچ' کی حقیقت کے بارے میں بات کی۔ شازیہ کا کہنا تھا کہ یہ خود ایک شخص پر منحصر ہے کہ ایسی صورتحال میں آپ کا رویہ کیا ہوتا ہے اور کتنی ذہانت سے آپ اس کا مقابلہ کرتے ہیں۔
شازیہ نے کاسٹنگ کاؤچ کے بارے میں اپنا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں، میں نے بھی ایک ایسی ہی صورتحال کا سامنا کیا۔ میں نے ایک ایسے شخص کے ساتھ کام کیا جس نے مجھے فلم کا حصہ بننے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ فلم کا حصہ بنیں لیکن آپ کو پروڈیوسر سے ذاتی طور پر ملنا ہوگا، بس آپ اور وہ۔ شازیہ نے بتایا کہ جب اس نے یہ بات کی تو مجھے خطرے کی گھنٹی سنائی دینے لگی۔
شازیہ نے بات کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے ساتھی اداکار سے پوچھا کہ میں پروڈیوسر سے کیوں ملوں؟ جس پر اس نے جواب دیا کہ آپ جا کر اس سے بات کریں کیونکہ وہی حتمی فیصلہ کرے گا۔ اس کے اس مشکوک لہجے نے مجھے احساس دلایا کہ کچھ گڑبڑ ہے۔
شازیہ کا کہنا تھا کہ میں نے اس شخص (ساتھی اداکار) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے فلم کی اسکرپٹ کو دیکھوں گی اور اگر اسکرپٹ اچھی ہوئی تو پوری ٹیم کے ساتھ ایک میٹنگ طے ہوگی جس میں سب سے ملنا پسند کروں گی۔ یہ ایک بالواسطہ پیغام ہے کہ اگر آپ کام کرنا چاہتے ہیں تو پیشہ ورانہ طور پر کام کریں اور اگر آپ کچھ اور سوچ رہے ہیں تو آپ دفع ہوجائیں۔