بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے اور شہدا کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز

ایف آئی اے نے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی


ویب ڈیسک August 07, 2022
فوٹو فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے اور شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے و چھ شہید افسران کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ایڈشنل ڈی جی کی سربراہی میں چار افسران پر مشتمل چار رکنی جے آئی ٹی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: شہدا کا تمسخر اڑانے والوں کا احتساب ضروری ہے، وزیر اعظم

ایف آئی اے کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ونگ محمد جعفر کی سربراہی میں جے آئی ٹی تحقیقات کرے گی، جس میں ڈائریکٹر آپریشن سائبرکرائم ونگ نارتھ وقار الدین سید،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز، اور عمران حیدر بھی تفتیشی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں