پنجاب میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
خلاف ورزی پر گرفتاری اور جرمانہ عائد کیا جائے گا
یوم عاشورہ کے موقع پر پنجاب بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یوم عاشورہ پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پنجاب حکومت نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر دو روز کی پابندی عائد کی ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ نے یوم عاشور کی مناسبت سے صوبے بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے 7 اگست کی رات بارہ بجے سے 9 اگست منگل تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی۔
سیکریٹری داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی، خلاف ورزی پر گرفتاری اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ امن و امان کے قیام کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کو اضافی اختیارات سونپ دیے ہیں۔