کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کرگئے

کورونا کے 163 مریضوں کی حالت نازک ہے، این آئی ایچ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.23ریکارڈ کی گئی،این آئی ایچ:فوٹو:فائل

BAJAUR:
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 3مریض انتقال کر گئے جبکہ 163 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر میں کورونا کے 19 ہزار451 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 628 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔




این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 163 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.23 ریکارڈ کی گئی۔
Load Next Story