مداح کی اچانک آمد پرشاہ رخ خان پریشان

شاہ رخ خان اوران کے مداح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی


ویب ڈیسک August 08, 2022
آریان خان نے والد کو بحفاظت گاڑی تک پہنچایا:فوٹو:سوشل میڈیا

لاہور: بالی وڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان اپنے ایک مداح کی اچانک آمد پرپریشانی کا شکار ہوگئے۔

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو بیرون ملک سے ممبئی واپسی پرغیرمتوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان بیرون ملک شوٹنگ سے واپس ممبئی ائیرپورٹ پہنچے۔شاہ رخ خان ممبئی اپنے بیٹوں آریان خان اورابرام خان کے ساتھ جیسے ہی ممبئی ائیرپورٹ سے باہر نکلے ایک مداح نے اچانک ان کا ہاتھ زبردستی پکڑ لیا اورسلیفی بنانے کی کوشش کی۔



شاہ رخ خان مداح کی اچانک آمد سے گھبرا گئے۔ ایسے میں آریان اپنے والد کی مدد کو آگے بڑھے اوران کا بازوپکڑ گاڑی تک لے گئے۔ آریان خان نے یقینی بنایا کہ کوئی دوسرا شخص شاہ رخ خان تک نہ پہنچ سکے۔ شاہ رخ کے گھبرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں