مری جانے والے تمام سیاحوں کیلئے ’ہوٹل کی بکنگ‘ لازمی قرار

شہریوں سے گزارش ہے کہ پریشانی سے بچنے کیلئے مری کا سفر کرنے سے گریز کریں، انتظامیہ


ویب ڈیسک August 08, 2022
(فوٹو فائل)

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے ملکہ کوہسار نے مری میں داخلے کو پہلے سے ہوٹل کی بکنگ سے مشروط کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے ملکہ کوہسار مری میں داخلہ پہلے سے بکنگ کی شرط عائد کردی، لانگ ویک اینڈ پر صرف مقامی افراد اور پہلے سے بکنگ کرانے والے مری جاسکیں گے دیگر سیاحوں کو سترہ میل ٹول پلازہ سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مری میں سیاحوں کا رش ہے، راولپنڈی انتظامیہ کیجانب سے مری آنے والے شہریوں کے داخلے پر پابندی دوسرے روز بھی جاری ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقامی رہائشیوں اور پہلے سے ہوٹل کی بکنگ کروانے والی فیملیز کو جانے کی اجازت دی جارہی ہے، بکنگ کے بغیر آنے والے سیاحوں کو سترہ میل ٹول پلازہ سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔

انتظامیہ نے وضاحت دی کہ سیاحوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ ناگہانی حالات سے نمٹنے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا ہے، مختلف اداروں کے سربراہان اور عہدیداران سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے مری میں موجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ناگہانی حالات سے نمٹنے کیلئے حکومتی مشینری بھی مری میں پہنچا دی گئی ہے، سیاحوں کی بڑی تعداد مری آنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ پریشانی سے بچنے کیلئے مری کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں