کائونٹی کرکٹ عبدالرحمان دوسری اننگز میں بھی 5 وکٹیں لے اُڑے میچ میں 14 شکار

انھوں نے پہلی اننگز کے24 اوورز میں 65 رنز دیے،دوسری باری کے 16.4 اوورز میں وہ 36رنز دے کر 5 وکٹیں لے اُڑے۔


Sports Desk September 14, 2012
انھوں نے پہلی اننگز کے24 اوورز میں 65 رنز دیے،دوسری باری کے 16.4 اوورز میں وہ 36رنز دے کر 5 وکٹیں لے اُڑے۔ فوٹو: اے ایف پی

سمرسٹ کے ان فارم پاکستانی اسپنر عبدالرحمان نے ووسٹرشائر کے خلاف میں مجموعی طور پر 14وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دے دیا۔

انھوں نے مجموعی طور پر 101 رنز دیے، عبدالرحمان کی عمدہ بولنگ نے سمرسٹ کو میچ میں اننگز اور 148 رنز سے فتح دلائی،پہلی اننگز میں پاکستانی بولر نے9 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا، سلپ میں کیچ ڈراپ ہونے کی وجہ سے وہ تمام وکٹیں اپنے نام کرنے سے محروم رہ گئے تھے۔

انھوں نے پہلی اننگز کے24 اوورز میں 65 رنز دیے،دوسری باری کے 16.4 اوورز میں وہ 36رنز دے کر 5 وکٹیں لے اُڑے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں