ماحول دشمن میتھین گیس سے مائع میتھانول بنانے میں اہم کامیابی
برازیلی ماہرین نے خاص درجہ حرارت اور دباؤ میں میتھین کو میتھانول میں بدلا ہے
برازیلی سائنسدانوں نے خاص درجہ حرارت اور دباؤ پر میتھین گیس کو مائع میتھانول میں بدلنے میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ اور کاربن مونو آکسائیڈ کی طرح میتھین گیس بھی گرین ہاؤس گیسوں میں شمار ہوتی ہے کیونکہ یہ حرارت کو مقید کرکے عالمی حدت میں اضافہ کر رہی ہیں۔
سائنسدانوں نے روشنی اور دھاتوں مثلاً تانبے، سے میتھین کو میتھانول میں بدلا ہے جسے سائنسی زبان میں 'فوٹوآکسڈیشن' کا عمل کہا جاتا ہے۔ اگرچہ ماضی میں اس کی کوششیں ہوئی تھیں لیکن اس بار سائنسدانوں نے خاص درجہ حرارت اور دباؤ پر میتھین سے میتھانول کی بہترین شرح حاصل کی ہے۔
میتھین ہی قدرتی گیس کہلاتی ہے اور اگر اسے مائع میتھانول میں بدلا جائے تو اس کی گرین ہاؤس گیس کی کیفیت کم ہوسکتی ہے جسے متبادل ایندھن کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کیونکہ کیمیائی لحاظ سے یہ اسی درجے کے دیگر مائع ایندھن کے مقابلے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی کم مقدار خارج کرتی ہے۔ واضح رہے کہ برازیل میں بایو ڈیزل کی بڑی مقدار بنائی جاتی ہے جس میں میتھانول کا ایک اہم کردار بھی ہے۔
برازیل میں فیڈرل یونیورسٹی آف ساؤ کارلوس سے وابستہ ڈاکٹر مارکوس ڈی سلوا نے ایک ہی مرحلے میں میتھین آکسیڈائز کرنے کا نیا طریقہ پیش کیا ہے۔ ورنہ کم از کم دو مراحل میں یہ کام ہوتا ہے یعنی پہلے میتھین سے ہائیڈروجن اور پھر کاربن ڈائی آکسائیڈ بھی پیدا ہوتا ہے جس میں بہت زیادہ درجہ حرارت اور دباؤ درکار ہوتا ہے۔ لیکن ڈاکٹر مارکوس نے مناسب دباؤ اور درجہ حرارت پرایک ہی مرحلے میں یہ ہدف حاصل کیا ہے۔
لیکن اسی عمل کو بہتر بنا کر سورج کی روشنی سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔ اس کےلیے سب سے پہلے مصنوعی طور پر سنتھسائزڈ کرسٹلائن کاربن نائٹرائڈ بنایا ہے جو پولی ہیپٹازائن ایمائڈ (پی ایچ آئی) کی صورت میں تھا۔ اس میں انتہائی نایاب دھات کی بجائے عام دھات یعنی تانبا وغیرہ استعمال کیا گیا جو فوٹو کیٹے لسٹ کا کام کررہا تھا۔
اسی فوٹو کیٹیلسٹ کے استعمال سے میتھین آکسیڈیشن کی گئی اور چار گھنٹے میں میتھین سے میٹھانول کی بڑی مقدار تیار کی گئی۔
اس تحقیق میں فوٹو عمل انگیز( کیٹیلسٹ) نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے جسے دیگر اہم کیمیائی امور میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔