پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے پر شوبز شخصیات کی ارشد ندیم کو مبارکباد

ارشد نے گھٹنے اور کہنی کی انجری کے باوجود ملک کیلئے یہ کارنامہ انجام دیا، شائستہ لودھی

فوٹو: فائل

DI KHAN/PESHAWAR:
کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو ایونٹ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو شوبز شخصیات کی جانب سے بھی مبارک باد ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکارہ ارمینہ خان نے ارشد ندیم کے لیے نیک تنماؤں کا اظہار کیا اور ایتھلیٹ کی قومی ترانے کے ساتھ چلنے والی ویڈیو کو بھی بہت خوبصوت قرار دیا۔ گلوکارہ میشا شفیع نے ارشد کی گولڈ میڈل جینے کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان کے جھنڈے والا ایموجی شیئر کیا۔

معروف ٹی وی میزبان واداکارہ شائستہ لودھی نے لکھا کہ 60 سال کے دوران پاکستان کو ایتھلیٹک میں ملنے والے پہلے گولڈ میڈل پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتی ہوں، انہوں نے گھٹنے اور کہنی کی انجری کے باوجود ملک کے لیے یہ عظیم کارنامہ انجام دیا۔


نامور پروڈیوسر و اداکار اعجاز اسلم نے پاکستان کے لیے خوشیاں لانے پر ارشد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پورا ملک آپ پر فخر کرتا ہے۔

حمزہ علی عباسی اور ایمن خان سمیت کئی معروف شخصیات نے بھی ارشد ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔




Load Next Story