بجٹ میں تھر کے عوام کیلیے پیکیج رکھا جائے گاشرجیل میمن

متاثرین کو گندم اور دیگر ضروریات کی اشیا کی فراہمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے


Staff Reporter March 14, 2014
متاثرین کو گندم اور دیگر ضروریات کی اشیا کی فراہمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ تھرپارکر کے تمام متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام شفاف انداز میں جاری ہے۔

متاثرین کو گندم اور دیگر ضروریات کی اشیاکی فراہمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، تھرپارکر کے لیے اگر ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کرنا پڑی تو کریں گے جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میںتھر کے عوام کے لیے خصوصی پیکیج رکھا جائے گا، بدھ کو جاری اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ تھرپارکر میں ریلیف میں رکاوٹوں کی خبروں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جو خود اس تمام ریلیف کے کاموں کی نگرانی کررہے ہیں اور وہ ہر دوسرے روز تھرپارکر کے متاثرہ علاقوں میں خود موجود ہیں،انھوں نے کہا کہ ہم تھرپارکر میں اناج کی کمی نہیں ہونے دیں گے، جبکہ پورے ڈسٹرکٹ میں گندم کی ترسیل کا کام بھی تیزی سے جاری ہے،انھوں نے کہا کہ تمام افسران ایمانداری سے کام کریں، ورنہ گھر جانے کے لیے تیار ہوجائیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت اس مشکل کی گھڑی میں اپنے تھرپارکر کے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں