پٹرول پر10روپے لیٹر کم ہوئے تو استعفیٰ دیدوں گاشیخ رشید

عوام کو بتایا جائے کہ ابھی ڈیڑھ ارب ڈالر کیوں اور کس لیے پاکستان کو دیے گئے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

عوام کو بتایا جائے کہ ابھی ڈیڑھ ارب ڈالر کیوں اور کس لیے پاکستان کو دیے گئے،سربراہ عوامی مسلم لیگ۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سب سے پہلے ڈالر کم ہوا تو پھر پٹرول کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں کی گئی۔


اگر پٹرول پر فی لیٹر 10 روپے کم کردیے گئے تو پھر فورا استعفیٰ دے دوں گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایک طرف ڈالر کی قیمت تو گر رہی ہے لیکن دوسری طرف پٹرول اپنے مقررہ نرخوں پر قائم ہے اگر پٹرول کے نرخ میں 10 روپے کمی جائے تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔ انھوں نے کہاکہ عوام کو بتایا جائے کہ ابھی ڈیڑھ ارب ڈالر کیوں اور کس لیے پاکستان کو دیے گئے اور مزید ڈیڑھ ارب ڈالر جو دیے جارہے ہیں وہ کن شرائط پر دیے جارہے ہیں۔
Load Next Story