زرِمبادلہ پر دباؤ 2 ماہ میں ختم ہو جائیگا گورنر اسٹیٹ بینک

پاکستان کو4ارب ڈالرز جلد مل جائیں گے،مہنگائی11سے 12 ماہ تک رہے گی


این این آئی August 09, 2022
شہریوں کو مشکل وقت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے،کامران مرتضیٰ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

LONDON: گورنر اسٹیٹ بینک کامران مرتضی نے کہا ہے پاکستان کو 4 ارب ڈالرز جلد مل جائیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کامران مرتضی نے کہا ہے کہ اگلے 11سے 12 ماہ تک ملک میں مہنگائی رہے گی، شہریوں کو مشکل وقت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔انھوں نے کہاکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے ملنے والے فنڈز سے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ 4 ارب ڈالرز کے مالیاتی خسارے پر بھی جلد قابو پا لیں گے جبکہ زرِمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ اگلے 2 ماہ میں ختم ہو جائے گا۔ڈاکٹر کامران مرتضی نے بتایاکہ روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کے لیے متحرک رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔