ملک میں کورونا کی شرح 253 فیصد 159 مریضوں کی حالت تشویشناک
24 گھنٹوں کے دوران 16ہزار 648 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 421 افراد کے نتائج مثبت آئے
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 159 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ وبا کے پھیلنے کی شرح 2.53 فی صد ریکارڈ کی گئی۔
COVID-19 Statistics 09 August 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 16,648
Positive Cases: 421
Positivity %: 2.53%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 159
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16ہزار 648 ٹیسٹ کیے گئے۔
مجموعی طور پر کیے گئے کووڈ ٹیسٹوں میں سے 421 افراد کے نتائج مثبت آئے۔ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.53 فی صد ریکارڈ کی گئی۔