کراچی میں آج شام یا رات کے اوقات میں بارش کا امکان

حالیہ مون سون بارشوں کا اسپیل 14 اگست تک برقرار رہ سکتا ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک August 09, 2022
فوٹو : عدیل طیب/ ایکسپریس نیوز

کراچی: کراچی میں دن بھر کی شدید گرمی اور حبس کے بعد گہرے سیاح بادلوں نے آسمان پر ڈیرے جما لیے جبکہ بلدیہ ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں بارش شروع ہوگئی۔

شہر کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود اور گرمی کی شدت برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شام یا رات کے اوقات میں بارش کا امکان ہے جبکہ بدھ کو شہر کا موسم جزوی یا مکمل ابرآلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے، جمعرات کو وقفے وقفے سے شہر کے چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

مون سون ہوائیں مسلسل سندھ میں داخل ہو رہی ہیں اور آج رات سے مون سون ہوائیں مذید شدت اختیار کر جائیں گی۔

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور کہیں موسلادھار بارشوں کا امکان 14 اگست تک برقرار رہے گا جبکہ بلوچستان کے شمال مشرقی/ جنوبی علاقوں میں 10 اگست سے بارشوں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

موسلادھار بارشوں کے دوران کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر سمیت دیگر شہروں کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے، سمندر میں 11 سے 14 اگست کے دوران شدید طغیانی کے پیش نظر ماہی گیر مزید احتیاط کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں