ایف بی آئی کا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپا

اداروں کے ساتھ تعاون کے باوجود کارروائی غیر ضروری تھی، یہ امریکا کا سیاہ دور ہے، سابق صدر


ویب ڈیسک August 09, 2022
چھاپا مار کارروائی کے دوران تجوری کی تلاشی لی گئی، ٹرمپ (فوٹو فائل)

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی اور محکمہ انصاف کی جانب سے مبینہ طور پر چھاپا مارا گیا،جس میں اہم دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) اور محکمہ انصاف کی جانب سے چھاپا مار کارروائی کا مقصد سابق صدر کی رہائش گاہ سے اہم دستاویزات برآمد کرنا تھا۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے خود اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے جنوبی فلوریڈا میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپا مارا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق کارروائی کے دوران ایف بی آئی کے اہل کاروں نے ان کی رہائش گاہ کو گھیر رکھا تھا۔ اس دوران ان کی تجوری کی تلاشی بھی لی گئی۔ انہوں نے کارروائی کو امریکا کا سیاہ دور قرار دیا۔متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کے باوجود ایسی کارروائی غیر ضروری تھی۔

دوسری جانب امریکی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کی جانب سے چھاپامار کارروائی سے متعلق کوئی بیان یا وضاحت جاری نہیں کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں