میچ کے باعث فٹبالر نے اپنی شادی کی تقریب میں بھائی کو بھیج دیا

فٹبالر کی نمائندگی انکے بھائی اور دوستوں سمیت دیگر رشتہ داروں نے کی

(فوٹو: ٹوئٹر) فٹبالر کی نمائندگی انکے بھائی اور دوستوں سمیت دیگر رشتہ داروں نے کی

شادی کا روز کسی بھی جوڑے کیلئے اہم دن ہوتا ہے لیکن سیرالیون کلب کے فٹبالر محمد بویا تورے نے اپنی شادی کی تقریب میں نمائندگی کرنے کیلئے بھائی کو بھیج دیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محمد بویا اپنی زندگی کے خاص دن کے موقع پر وہاں موجود نہیں تھے کیونکہ معاہدے کے باعث میچ کھیلنے کے پابند تھے۔

سیرالیون انٹرنیشنل پلیئر نے سویڈش فٹبال ٹیم مالمو کے ساتھ 22 جولائی کو معاہدے پر دستخط کیے، جس کے باعث انہیں اپنی شادی کے دن وہاں موجودگی سے محروم ہونا پڑا۔


انٹرویو میں فٹبالر نے کہا کہ شادی ضروری تھی اور سویڈن بھی جانا تھا اس لیے ایک دن قبل نکاح کی رسم کرکے تصاویر بنوالی تھیں تاہم تقریب میں شامل نہیں ہوسکا۔

بویا تورے نے کہا ہے کہ اب پہلے ہماری ٹیم کو فٹبال لیگ جیتنی ہے جس کے بعد اپنی اہلیہ کو سویڈن بلوانے کی کوشش کروں گا۔

Load Next Story