لسبیلہ اور آواران کی بین الاضلاع سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال
ذرائع مواصلات کی بحالی سے دور دراز کے متاثرہ علاقوں تک رسائی حاصل کر لی گئی
لاہور:
شب و روز کی سخت محنت اور ہنگامی اقدامات کے ذریعے لسبیلہ اور آواران کی بین الاضلاع سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئیں۔
کمشنر قلات ڈویژن داوٴد خان خلجی کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے ڈویژن کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور سیلابی پانی سے متاثرہ ذرائع مواصلات بحال کر دی۔
بارشوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع لسبیلہ کی 75 سے زائد لنک روڈز اور آواران تا بیلہ روڈ بحال کر دیا گیا، ذرائع مواصلات کی بحالی سے دور دراز کے متاثرہ علاقوں تک رسائی حاصل کر لی گئی۔
سڑکوں کے ذریعے رابطوں کی بحالی سے امداد و بحالی کی سرگرمیوں میں تیزی آگئی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے لسبیلہ اور آواران میں بنیادی ڈھانچہ کی بحالی کے لیے جاری اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کمشنر قلات داوٴد خلجی کی قیادت میں سڑکوں کی بحالی میں مصروف عمل ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق انتظامی افسران نے قدرتی آفت کے دوران متاثرین کو فوری ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا۔