پاک بھارت مقابلے کیلیے جوش وخروش آسمان کو چھونے لگا
پیرکو روایتی حریف تیاریوں کی آزمائش کریں گے، ایونٹ کے دوران اپ سیٹ نہ ہوا تو 30 ستمبر کو سپر8 میں پھر ٹکرائو ہوگا
ISLAMABAD:
ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاک بھارت وارم اپ مقابلے کیلیے جوش وخروش آسمان کو چھونے لگا۔
پیر کو روایتی حریف میگا ایونٹ کیلیے اپنی تیاریوں کی آزمائش کریںگے، ایونٹ کے دوران کوئی اپ سیٹ نہ ہوا تو دونوں پڑوسی ممالک کا 30 ستمبر کو سپر 8میں پھر ٹکرائو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ سے قبل پریکٹس میچ پیرکو کولمبو میں کھیلا جائے گا، اس مقابلے کی کوئی آفیشل اہمیت نہ ہونے کے باوجود شائقین کا جوش وخروش آسمان کو چھونے لگا ہے۔
اس میچ کا بے تابی سے انتظار کیا جارہا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور نشریاتی ادارے کو بھی اس کی اہمیت کا پوری طرح احساس ہے اس لیے ایونٹ سے قبل شیڈول تمام وارم اپ میچز میں سے پاک بھارت واحد مقابلہ ہوگا جو براہ راست نشر کیا جائے گا۔ اس سے قبل 2009 کے ورلڈ کپ سے قبل بھی دونوں ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچ ہوا تھا۔
جس میں بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹ سے شکست دی تھی مگر ٹورنامنٹ میں پاکستان نے سب کو آئوٹ کلاس کرکے ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک صرف دو آفیشل ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے گئے، دونوں مرتبہ روایتی حریفوں کا ٹکرائو ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2007 میں ہوا تھا جہاں پہلے رائونڈ میں میچ ٹائی ہونے پر بھارت نے پرانے طریقہ کار بال آئوٹ پر پاکستان کو زیر کیا تھا۔
پھر اسی ایونٹ کے فائنل میں آخری اوور میں مصباح کے احمقانہ ریورس سوئپ شاٹ کی بدولت بھارتی ٹیم کو چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ اس مرتبہ دونوں ٹیمیں ابتدائی رائونڈ میں الگ الگ گروپس میں شامل ہیں تاہم اگر ابتدائی رائونڈ میں کوئی اپ سیٹ نہ ہوا تو سیڈنگ پلان کے مطابق دونوں کا ٹکرائو سپر ایٹ رائونڈ میں 30 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔
کپتان محمد حفیظ پہلے ہی کہہ چکے کہ ٹورنامنٹ سے قبل بھارت کے ساتھ ہائی پریشر میچ کھیلنے کا تجربہ مفید ثابت ہوگا۔ ادھر بھارتی کوچ ڈنکن فلیچر کا کہنا ہے کہ ہم سری لنکا اس یقین کے ساتھ آئے کہ ٹرافی جیت سکتے ہیں اس کیلیے ہمارا کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے، ہم اپنے دونوں وارم اپ میچز کے منتظر ہیں جس سے ایونٹ کیلیے تیارہونے میں بھرپور مدد ملے گی۔