’’مجھے معلوم ہے کہ آستین کا سانپ کون ہے‘‘ قائم علی شاہ

پیپلزپارٹی سندھ کونسل کا اجلاس،بعض وزراء کی آپس میں تلخ کلامی


Staff Reporter March 14, 2014
پیپلزپارٹی سندھ کونسل کا اجلاس،بعض وزراء کی آپس میں تلخ کلامی۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے اجلاس میں ارکان جذباتی ہوگئے۔

تھر میں قحط کی صورتحال اور لیاری میں قیمتی جانی نقصان پرارکان نے گہرے دکھ اورغصے کا اظہارکیا اورکارکنوں کے ساتھ ساتھ عوام کے غم وغصے سے بھی وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزرا کو آگاہ کیا،ارکان کی اکثریت حکومتی وزرا پر برس پڑی اور موجودہ صورتحال کو صوبائی حکومت اور پیپلز پارٹی کیلیے نہایت نقصان دہ قرار دیا،ذرائع کے مطابق بعض صوبائی وزرا کی آپس میں تلخ کلامی بھی ہوئی اور اجلاس کا ماحول کافی گرم ہوگیا،اس موقع پر جاوید ناگوری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کاکوئی کارکن بلٹ پروف جیکٹ پہن کر نہیں گھومتا، وزرا کو لیاری بھی جانا چاہیے، لیاری کی صورتحال بہت خراب ہے،ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ایک موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ''مجھے معلوم ہے کہ آستین کا سانپ کون ہے''،۔

وزیراعلیٰ نے سندھ کونسل کے ارکان کو تھر اور لیاری سمیت صوبے بھر میں کیے جانے والے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا اور ارکان پر زور دیا کہ وہ آپس میں جھگڑنے کے بجائے تھرکے عوام کی مشکلات میں ان کے لیے امدادی کاموں پر اپنی توانائیاں صرف کریں ،سندھ کونسل کے اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کے بعض ارکان نے صحافیوں کو بتایا کہ اجلاس میں وزراکے درمیان گروپ بندی واضح طور پر سامنے آگئی اور وزیراعلیٰ پر تھرکی تمام صورتحال کا ملبہ گرانے کی کوشش کرنے والے بعض وزرا بھی بے نقاب ہوگئے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ اس بات کی پوری کوشش کررہے ہیں کہ تمام حالات خوش اسلوبی سے نمٹائے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں