گرفتاریوں کا خدشہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو الرٹ کردیا گیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

پی ٹی آئی کی جانب سے شہباز گل کی گرفتاری پر آج ہی عدالت سے رجوع کرنے پر غور (فوٹو فائل)

MADRID:
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریوں کے خدشے کے پیش نظر دیگر رہنماؤں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں شہباز گل کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت اور رہنماؤں کے درمیان شہباز گل کی گرفتاری کے معاملے پر آج کی عدالت سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی نے مزید گرفتاریوں کے خدشے کے پیش نظر تمام اہم رہنماوں کو الرٹ کردیاہے۔
Load Next Story