فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 نوجوان شہید 40 زخمی

اسرائیلی فوج نے یہ جارحیت نابلس میں سرچ آپریشن کی آڑ میں کی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 40 افراد زخمی بھی وئے، فوٹو: فائل

کراچی:
مغربی کنارے میں چھاپا مار کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو شہید اور 40 کو زخمی کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج اور اسلامی جہاد کے درمیان جنگ بندی کے فوری بعد مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی میں 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے 40 سے زائد نوجوانوں کو اسپتال لایا گیا۔ جن میں سے 3 نے جام شہادت نوش کرلی جب کہ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

یہ خبر پڑھیں : غزہ؛ اسرائیل اور اسلامک جہاد کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا


دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں گرفتاری کے لیے جانے والی ٹیم پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس پر فوج کو دفاع میں جوابی فائرنگ کرنا پڑی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال اسرائیلی سرزمین پر چاقو بردار ملزمان کے حملوں میں 19 یہودی کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز نے ایک ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا تھا۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی تین روز تک جاری رہنے والی وحشیانہ بمباری میں 44 افراد شہید ہوئے جن میں 14 بچے بھی شامل تھے اور کل ہی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

 
Load Next Story