میری گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے بغیر وارنٹ گرفتار کیا تو بھرپور دفاع کروں گا شیخ رشید

میں نے اپنا بیگ تیار کرلیا ہے، ورانٹ لے کر آئیں اور دکھا کر مجھے گرفتار کرلیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ


رضوان غلزئی August 09, 2022
شیخ رشید نے ویڈیو پیغام جاری کردیا

KYIV: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج میرے اسلام آباد میں واقع گھر اور لال حویلی پر گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا، اگر بغیر وارنٹ گرفتار کی کوشش کی گئی تو اپنا دفاع کروں گا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دس محرم کے دن یزیدی قوتوں نے میرے اسلام آباد کے گھر میں چار پولیس کی گاڑیوں کے ساتھ چھاپہ مارا جبکہ لال حویلی میں سفید کپڑوں کا پورا دستہ بھیجا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو گرفتار کرنا خونیں سیاست کا آغاز ہوگا، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ میں جیل سے گھبرانے والا نہیں بلکہ جیل تو ہمارا سسرال، ہتھکڑی زیور اور موت میری محبوبہ ہے، میں نے اپنا بیگ تیار کرلیا ہے، جس میں دوائی، ٹوتھ پیسٹ سمیت تمام سامان ہے، آپ کو گرفتار کرنا ہے تو آئیں اور وارنٹ دکھائیں میں ساتھ چلوں گا۔



انہوں نے کہا کہ اگر وارنٹ کے بعد گرفتاری کی کوشش کی گئی تو میں آئینی اور قانونی طور پر اپنے مکمل دفاع کا حق رکھتا ہوں۔ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ مجھے جیلوں سے نہ ڈرایا جائے، عمران خان سے دوستی ہر قیمت پر نبھاؤں گا، ہم نے سات سال پہلے ہی کلاشنکوف کے مقدمے میں جیل میں گزارے ہیں تو کوئی خوف یا ڈر نہیں ہے۔

دوسری جانب پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ چھاپے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، سیاسی لیڈرز کی گرفتاریوں کے متعلق پراپیگنڈہ مہم چلائی جارہی ہے۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ترجمان سے جاری شدہ خبر ہی تصدیق شدہ ہوگی،شہریوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں