ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کا ریٹائرمنٹ کا عندیہ

اب مجھے اگلے ماہ 5 برس کی ہوجانے والی بیٹی کے ساتھ وقت گزارنے کی خواہش ہے، سرینا


Sports Reporter August 09, 2022
فوٹو: فائل

LONDON: ٹینس کی دنیا پر راج کرنے والی سابق عالمی ویمن نمبر 1 سرینا ولیمز نے یو ایس اوپن کے بعد کھیل کو خیرباد کہنے کا عندیہ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والی 23 بار کی گرینڈ سلیم چیمپیئن 40 سالہ سرینا کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپنے خاندان کی نشوونما سمیت دیگر چیزوں پر توجہ دیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اب مجھے اگلے ماہ پانچ برس کی ہوجانے والی بیٹی اولمپیا کے ساتھ بھی وقت گزارنے کی خواہش ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں