جنوبی کوریا میں طوفانی بارشوں کا 80 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بارشوں میں 8 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے


ویب ڈیسک August 09, 2022
سیلابی ریلے میں 7 افراد لاپتہ ہوگئے، فوٹو: فائل

جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں 80 سالہ تاریخ کی ریکارڈ طوفانی بارش نے تباہی مچادی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طوفانی بارشوں نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں تباہی مچادی۔ مسلسل بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی۔

سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں سب وے اسٹیشنز، رہائشی عمارتوں اور دکانوں میں داخل ہوگیا اور اپنے ساتھ کئی گاڑیاں بہا لیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں پھنسے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

بارش، کرنٹ لگنے اور لینڈ سلائیڈنگ میں مجموعی طور پر 8 افراد اور 10 کے قریب زخمی ہوگئے۔ تاحال 7 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے کئی مقامات پر 141 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی جب کہ بارشوں کا یہ سلسلہ مزید ایک روز جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں