بنی گالہ کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کا میڈیا نمائندے پر تشدد کیمرا توڑ دیا

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید بدنظمی کی وجہ سے پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے


رضوان غلزئی August 09, 2022
فوٹو اسکرین گریپ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے میڈیا نمائندے پر تشدد کی اور کیمرا توڑ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرنے آئے تو وہاں موجود کارکنان مشتعل ہوگئے اور پھر بدنظمی ہوئی۔

پی ٹی آئی کارکنان نے پیچھے ہٹانے پر میڈیا نمائندے کو دھکے دیے جبکہ کیمرا مین پر تشدد کر کے اُس کا کیمرا بھی توڑ دیا۔

فیصل جاوید بدنطمی کی وجہ سے میڈیا سے گفتگو کیے بغیر واپس چلے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں