برطانیہ کا 10سال سے کم عمر بچوں کو پولیو بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ

نیشنل ہیلتھ سروسز نے ڈاکٹروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مریضوں میں فالج کی علامات کے حوالے سے ہوشیار رہیں

بوسٹر خوراکوں کے متعلق اعلان کل بروز بدھ متوقع ہے

ISLAMABAD:
برطانیہ میں 1970 کے بعد پہلی بار پولیو کی وباء کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر 10 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بوسٹر خوراکوں کے متعلق اعلان کل بروز بدھ متوقع ہے۔

برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی گریٹر لندن میں بوسٹر خوراکیں لگانے کی منصوبہ سازی کر رہی ہے۔ نیشنل ہیلتھ سروسز نے ڈاکٹروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مریضوں میں فالج کی علامات کے حوالے سے ہوشیار رہیں۔


ابھی تک کسی مریض میں پولیو کے کیس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن نکاسی سے جمع کیے گئے وائرس کے نمونوں کی مقدار سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک فرد سے دوسرے کو منتقل ہورہا ہے۔

عوامی صحت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ اس وائرس کو ابتداء میں ہی قابو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ عمل حفاظتی ہے لیکن یہ ایک خطرناک وائرس ہے۔ یہ فالج کا سبب ہوسکتا ہے اور مہلک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

برطانیہ مسلسل لندن اور گلاسگو میں وائرس کے لیے نکاسی کو ٹیسٹ کر رہا ہے۔ یہ وائرس مرکزی اعصابی نظام پر حملہ آور ہوتا ہے اور ان خلیوں کو نقصان پہنچاتا ہے جو پٹھوں کو قابو کرتے ہیں۔نتیجتاً ہاتھ پیر کمزور ہوتے ہیں اور ان کا استعمال کم ہوجاتا ہے۔
Load Next Story