عمران خان تحریک انصاف اورہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیںوزیراعلٰی پنجاب

کسی بھی صورت میں افواج پاکستان کے خلاف بات نہیں کر سکتے،پرویز الٰہی

فوٹو:فائل

وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی نے کہاہے کہ عمران خان، تحریک انصاف اور ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں کسی کو بھی فوج کا نام بدنام کرکےسیاسی مقاصد حاصل کرنے نہیں دیں گے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہاہے کہ افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی ضامن ہے اور ہمارا فخر ہے،فوج کے خلاف پراپیگنڈا ملک دشمن ہی کر سکتا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی فوج کے خلاف بات کرتا ہے اس کو ڈکلیئر کیا جائے کہ وہ پاکستان اور دین اسلام کا دشمن ہے،کسی بھی صورت افواج پاکستان کے خلاف بات نہیں کر سکتے۔

وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا ہے کہ ن لیگ والے غلط اور بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہے ہیں،ن لیگ کے میڈیا سیل سے جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
Load Next Story