شہباز گل کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد گرفتاری سے متعلق تحریک انصاف کے رہنماؤں کے الزامات جھوٹے ثابت ہوگئے
کراچی:
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد شہباز گل کی گرفتاری سے متعلق تحریک انصاف کے رہنماؤں کے الزامات جھوٹے ثابت ہوگئے ۔ویڈیو میں نہ ہی کوئی بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی تھی اور نہ ہی بغیر وردی کے پولیس اہلکار۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو بنی گالہ سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کی جانب سے رد عمل سامنے آیا ۔
پارٹی رہنماؤں مراد سعید اور فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں میں موجود سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار شہباز گل کو جبراََ لے گئے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج نے تمام الزامات جھوٹے ثابت کر دئیے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح ہے کہ باوردی پولیس اہلکاروں نے شہباز گل کو گرفتار کیا اور ان کے اسٹاف کو بھی کسی قسم کے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔