اداکار منیب بٹ مولانا طارق جمیل کے حق میں بول پڑے

تبلیغی جماعت سے نکال دیا دل سے کیسے نکالو گے؟

منیب بٹ نے ٹوئٹ میں کہا کہ مولانا مسلمانو ں کے دل میں رہتے ہیں(فائل فوٹو)

لاہور:
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے مولانا طارق جمیل کے حق میں ردِعمل دے دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں اکرام اللہ نامی ایک صارف کی جانب سے مولانا طارق جمیل کے حالیہ سیاسی بیان کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں تبلیغی جماعت کی شوریٰ سے نکال دیا گیا ہے۔

صارف نے لکھا تھا کہ مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت کی شوریٰ سے نکال دیا گیا ہے اور موصوف پر تبلیغی جماعت کے اجتماعات میں ہر قسم کے درس و بیان پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
Load Next Story