ڈی آئی خان میں پولیس وین پر بم حملے میں اہلکار زخمی آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک
بارودی مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا، پولیس حکام
ISLAMABAD:
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پربم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں ریموٹ کنٹرول بم سے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔
دوسری جانب کڑی ملنگ کے قریب سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فورسز پرفائرنگ کردی۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ سے شوائد اکھٹے کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔