مہنگائی کی ستائی خاتون خانہ روپڑی سوشل میڈیا پر وزیراعظم سے دہائی
کیا بچوں کو بھوکا ماردوں، رابعہ کا سوال
ISLAMABAD:
ملک میں مہنگائی نے عوام کو خون کے آنسو رلا دیا ہے اور اب متوسط طبقے کی قوت خرید بھی جواب دے گئی ہے۔
مہنگائی کے بوجھ تلے عوام سسک سسک کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ حکومت کی جانب سے آئے روز مہنگی بجلی اور پٹرول کے بم گرائے جارہے ہیں جبکہ منافع خوری اور سٹے بازی کی وجہ سے ڈالر کے ریٹ کر پر لگ گئے ہیں جس کے نتیجے میں اشیائے خورو نوش اور ادویات بھی اس قدر مہنگی ہوگئیں کہ ان کا حصول عوام کے لیے اب ناممکن ہوچکا ہے۔ ایسے میں سرکار اور نوکرشاہی کی شاہ خرچیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔
کراچی کی ایک خاتون رابعہ نے سوشل میڈیا پر آنسوؤں سے لبریز آنکھوں کے ساتھ ویڈیو جاری کی جس نے ہر درد دل رکھنے والے انسان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ کراچی کی رابعہ وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز پر پھٹ پڑی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے بچے مرگی کے مرض میں مبتلا ہیں۔ گھر کا بجلی کا بل 15 ہزار روپے کا آرہا ہے۔ اشیائے خوراک بھی قیمت خرید سے باہر ہوچکی ہیں، کیا بچوں کو بھوکا ماردوں۔