رواں ماہ زرمبادلہ کے ذخائر 10ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے

اپریل میں تھری جی اورفور جی لائسنس کی نیلامی سے مزید ایک ارب ڈالر حاصل ہونگے


Kashif Hussain March 14, 2014
اپریل میں تھری جی اورفور جی لائسنس کی نیلامی سے مزید ایک ارب ڈالر حاصل ہونگے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کاسلسلہ رواں مالی سال کے آخرتک جاری رہے گا رواں ماہ کے اختتام تک زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر10ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے۔

سال کے اختتام تک ذخائر 12ارب ڈالر تک پہنچنے کاامکان ہے۔اپریل میں ہونے والی تھری جی اور فور جی لائسنس کی نیلامیوں سے ایک ارب ڈالر تک مزیدحاصل ہوں گے ،مئی میں500 ملین ڈالرکے یوروبانڈزکا اجرا ہوگا جس سے زرمبادلہ کے ذخائرکو مزید استحکام حاصل ہوگا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیولپمنٹ فنڈمیں اسلامی ملکوں سے ملنے والے 1.5ارب ڈالرکی آمد کے بعد11مارچ تک زرمبادلہ کے ذخائر9.52ارب ڈالرتک پہنچ چکے ہیں۔مارچ کے آخرتک آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی550 ملین ڈالرکی تیسری قسط موصول ہونے کی توقع ہے جس سے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرمہینے کے اختتام تک10ارب ڈالرکی سطح تک پہنچ جائیں گے۔ مارچ کے مہینے میں اسلامک ڈیولپمنٹ بینک کی جانب سے150ملین ڈالرجبکہ کولیشن سپورٹ فنڈکی مد میں150 سے200ملین ڈالرملنے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں