پی ٹی آئی کی جانب سے شہباز گل کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اعلان متوقع
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شہباز گل کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اعلان متوقع ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا جس میں شہباز گِل کی گرفتاری اور موجودہ سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے شہباز گِل کے بیان پر وضاحت پیش کرنے کا امکان ہے جبکہ عمران خان نے اعجاز الحق سے ملاقات میں وضاحتی بیان جاری کرنے کا بتایا ہے۔
وضاحتی بیان میں شہباز گِل کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اعلان متوقع ہے جبکہ عمران خان افواج پاکستان سے متعلق اپنے سابقہ موقف کو دہرائیں گے، عمران خان کہہ چکے کہ ملک کو عمران خان سے زیادہ مضبوط فوج کی ضرورت ہے۔
تحریک انصاف کے کسی مرکزی رہنماء نے شہباز گِل کے متنازع بیان کا دفاع نہیں کیا، تحریک انصاف کے وضاحتی بیان میں صرف شہباز گِل کی گرفتاری کی مذمت متوقع ہے۔