کراچی فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں5 افراد ہلاک5 زخمی
لی مارکیٹ کے قریب سے لاش ملی، لیاری میں زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا
شہر میں فائرنگ اور تشددکے مختلف واقعات میں5افراد ہلاک اور اے این پی کا عہدیدار زخمی ہو گیا ۔
لیاری میں بدھ کو راکٹ حملے میں زخمی ہونے والا ضعیف العمر شخص دوران علاج دم توڑ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ کے علاقے لیاری محراب خان عیسیٰ خان روڈ نوالین کے قریب موٹر سائیکل پر سوار2 ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار35 سالہ صاحب خان ہلاک ہوگیا ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقعے سے فرار ہوگئے ، پولیس نے موقعے پر پہنچ کر مقتول کی لاش پہلے تھانے پھر سول اسپتال پہنچائی ، پولیس کے مطابق مقتول سائٹ میٹروول کا رہائشی تھا جو کسی کام سے پرانا حاجی کیمپ آیا تھا، سائٹایکے علاقے باوانی چالی ایکسائڈ بیٹری کے قریب نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے زور پراے این پی اورنگی ٹاؤن کے علاقائی عہدیدار ایاز شامزئی ولد شیریں شامزئی سے5 لاکھ روپے چھین لیے اور مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کردیا جس وقت ملزمان رقم لے کر فرار ہورہے تھے تو ایاز شامزئی نے ان پر فائرنگ کر دی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر قریبی دکان میں بیٹھا32سالہ گل نواز عرف خانو ولد محمد نواز ہلاک ہوگیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش اور زخمی ہونے والے کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ۔
ایس ایچ او کے مطابق ایاز شامزئی اورنگی ٹاؤن کٹی پہاڑی کے قریب اپنی رہائش گاہ سے کسی کام کے سلسلے میں سائٹ باوانی چالی کے قریب آیا تھا کہ ان کا تعاقب کرتے ہوئے آنے والے موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے ان سے رقم چھینی مزاحمت پر گولی مار دی، سائٹ بی کے علاقے پراچہ چوک کریمی مسجد کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی رکشے میں سوار35 سالہ ہیرا لال ولد جوالی لال کے سر میں لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا زخمی ہونے والے کو اس کے ساتھ رکشے میں سوار اس کا خالہ زاد بھائی زرین ولد سو ماری اسپتال لے جا رہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، مقتول کی لاش سول اسپتال پہنچائی گئی، پولیس کے مطابق مقتول مچھلی کا کاروبار کرتا تھا ، کلاکوٹ تھانے کی حدود لیاری جھٹ پٹ مارکیٹ میں بدھ کو راکٹ حملے میں زخمی ہونے والا60 سالہ جان محمد ولد وجداد بلوچ سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ، مقتول کے جسم کے مختلف حصوں پر ایکسپلوزو مواد لگا تھا جس کے باعث اس کے جسم میں زہر پھیل گیا تھا ۔ نیپئر کے علاقے لیمارکیٹ اسپینسر آئی اسپتال کے قریب نالے سے24 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا ۔
ایس ایچ او اعظم نے بتایا کہ3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ملزمان ایک مغوی شخص کو اپنے ہمراہ لائے تھے جس کے ہاتھ پشت پر بندھے ہوئے تھے اور وہیں پر اسے گولیاں مار کر ہلاک کرنے کے بعد لاش نالے میں پھینک کر فرار ہوگئے ، سہراب گوٹھ کے علاقے حسن نعمان کالونی میں واقع میڈیکل اسٹور پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں2 افراد17 سالہ عبدالمالک اور 23 سالہ سلیمان زخمی ہوگئے، کورنگی چکرا گوٹھ 50 سالہ غلام اصغر اور جمشید کوارٹرز کے علاقے بلوچ پاڑہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، ابراہیم حیدری کے واقع مقامی فیکٹری میں کام کے دوران جھگڑے میں ملزم عبدالسلام نے تیز دھار آلے کے وار سے عبدالمجید کو ہلاک کر دیا جسے پولیس نے موقع پر پہنچ کر آلہ قتل برآمد کرلیا جبکہ مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی ، پولیس کے مطابق مقتول اور ملزم کورنگی سو کوارٹرز کا رہائشی ہیں جبکہ جھگڑا لین دین کا تنازعہ بتایا جاتا ہے ۔