حال ہی میں شوبز میں قدم رکھنے والے خوشحال خان تنقید کی زد میں کیوں ہیں

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خوشحال خان مرکزی کردار نہیں نبھا سکتے

خوشحال خان صبور علی کے ساتھ نجی ٹی وی کے ڈرامے ’مشکل ‘ میں نظر آرہے ہیں(اسکرین شاٹ)

ISLAMABAD/PESHAWAR:
خوشحال خان ایک نئے پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے شوبز میں آنے کے بعد بہت سے ڈرامے کیے ہیں۔

خوش قسمتی سےخوشحال خان کو تمام اچھے چینلز کے پرائم ٹائم ڈراموں کے لیے اچھے کردار ملتے رہے ہیں۔حال ہی میں وہ صبور علی کے ساتھ نجی ٹی وی کے ڈرامے 'مشکل ' میں نظر آئے جس کی کاسٹ میں زینب شبیر اور ہمایوں اشرف بھی شامل ہیں۔

ان دنوں ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے' مشکل' میں معروف اداکار ہمایوں اشرف کی پوسٹر سے عدم موجودگی اور مرکزی اداکار کے طور پر خوشحال خان کی تصویر نے کئی سوالات اٹھائے اور مداحوں نے نئے اداکار کی صلاحیتوں پر بحث شروع کردی۔



ہمایوں کے مداحوں اور چند سوشل میڈیا پورٹلز کا کہنا ہےکہ خوشحال خان'اقربا پروری'کا نتیجہ ہیں وی کسی مشہور اداکا ر کے بھتیجے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اچھے کردار مل رہے ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Khushhal Khan (@khushhalk)





البتہ حقیقت اس کے برعکس ہے خوشحال خان ایک اُبھرتے ہوئے اداکار جبکہ پیشہ ورانہ ماڈل ہیں جن کا شوبز سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا۔








View this post on Instagram




A post shared by Khushhal Khan (@khushhalk)



تاہم انہوں نے چند سال قبل ماڈلنگ کے زریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھااور مشہور برانڈز گل احمد اور آؤٹ فٹرز سمیت بھارتی ڈیزائنر 'ابھینو مشرا' کے برانڈ کیلئےماڈلنگ کرنے کے بعد مشہور ہوئے جس کے بعد انہیں 'ہم اسٹائل ایوارڈ 'کیلئے بھی منتخب کیا جا چکا ہے۔
Load Next Story