فیصل آباد غربت سے پریشان باپ نے بیٹیوں کا گلا کاٹ کر خود کو پھندا لگا لیا
بے روزگاری اور غربت سے پریشان ہوں، لاشیں اور گھر کا سامان ایدھی کو دیدیا جائے، تحریری نوٹ
غربت کے ہاتھوں پریشان باپ نے 2 بیٹیوں کا گلا کاٹ کر خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے محمود آباد میں عتیق نامی شخص نے غربت سے پریشان ہوکر انتہائی قدم اُٹھا لیا۔کئی گھنٹوں تک گھر کا دروازہ نہ کھلنے پر اہل محلہ نے ریسکیو کو کال کی۔ باپ اور 2 بیٹیوں کی خون آلود لاشیں دیکھ کر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو، ایدھی اور کرائم سین کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔
ذرائع کے مطابق گھر میں لاشوں کے قریب سے ایک تحریری پیغام بھی ملا، جس پر لکھا تھا کہ میں اپنی بیٹیوں کو چھری سے ذبح کر رہا ہوں۔ مالک مکان کا کرایہ دینا ہے ،انہوں نے تنگ کیا ہوا ہے، بیوی کی وفات کے بعد نوکری نہ ملنے سے بہت پریشان ہوں اور اپنے لیے کوئی جگہ نہیں۔
تحریری نوٹ پر مزید لکھا تھا کہ ہماری لاشیں ایدھی ویلفیئر کو دے دی جائیں اور لاشوں کا پوسٹ مارٹم نہ کیا جائے۔ہماری اجتماعی قبریں بنائی جائیں اور گھر کا سامان بھی ایدھی ویلفیئر کو دے دیا جائے ۔پولیس نے شواہد جمع کرکے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے۔