ایک منٹ میں 17 بھوت مرچ کھانے کا عالمی ریکارڈ

قبل ازیں یہ ریکارڈ 3.42 اونس مرچیں کھانے کا تھا جو 2019ء میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والے مائیک جیک نے بنایا تھا


ویب ڈیسک August 11, 2022
گریگوری فوسٹر نے ایک منٹ میں 17 مرچیں کھاتے ہوئے 3.94 اونس مرچیں کھانے کا ریکارڈ بھی بنایا

کراچی: امریکی شہری نے ایک منٹ میں 17 بھوت مرچ کھا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے امریکی شہری گریگوری فوسٹر نے ایک منٹ میں 17 مرچیں کھاتے ہوئے 3.94 اونس مرچیں کھانے کا ریکارڈ بھی بنایا۔ قبل ازیں یہ ریکارڈ 3.42 اونس مرچیں کھانے کا تھا جو 2019ء میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والے مائیک جیک نے بنایا تھا۔

اس سے پہلے بھی گریگوری فوسٹر نے تین کیرولائنا رِیپر مرچیں 8.72 سیکنڈز میں کھانےکا ریکارڈ بنایا تھا۔

فوسٹر نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ اس ریکارڈ کی کوشش ایک ذاتی چیلنج ہے تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ میں خود کو کتنا دور تک لے جاسکتا ہوں، میں یہاں موجود انتہائی تیز مرچوں کے متعلق آگاہی کو پھیلانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں