بھارت میں خواتین مریضوں کو جنسی ہراساں کرنے والے ڈاکٹر کو 10 سال قید

واقعہ بھارتی حیدرآباد میں پیش آیا، ڈاکٹر ماہر امراض سینہ ہے

فوٹو فائل

RAWALPINDI:
بھارت میں خواتین مریضوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے ڈاکٹر کو عدالت نے 10 برس قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خواتین مریضوں کے ساتھ جنسی ہراسگی کا واقعہ 2017 میں بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں پیش آیا، جس کے باعث 55 سالہ ڈاکٹر کو جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی۔

عدالت نے جنسی ہراسانی کا الزام ثابت ہونے پر ڈاکٹر کو 10 سال قید اور 5000 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔


پولیس افسر کے مطابق سزا پانے والا ڈاکٹر کنسلٹنٹ پلمونولوجسٹ (ماہر امراض سینہ) ہے، جو دمہ کا شکار خواتین مریضوں کا چیک اپ کے بہانے جنسی استحصال کرتا تھا۔

متاثرہ خاتون کو ابتداء میں لگا کہ ڈاکٹر کے علاج کا طریقہ یہی ہوگا لیکن مسلسل اعضاء کو چھونے پر خاتون نے اپنے شوہر کو مطلع کیا جس کے بعد شوہر نے تھانے میں شکایت درج کرائی۔

جب معاملہ عدالت میں پہنچا تو ڈاکٹر کی جنسی ہوس کا شکار دیگر خواتین نے بھی جج کے سامنے گواہی دی، جن کی بنیاد پر عدالت نے ڈاکٹر کو 10 سال قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
Load Next Story