قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار

محمد میاں سومرو کی رخصت کی درخواست اسپیکر نے مسترد کردی، جس کے بعد نشست کو خالی قرار دے دیا گیا


ویب ڈیسک August 10, 2022
—فائل فوٹو

قومی اسمبلی سے تحریک منظور ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے محمد میاں سومرو کی نشست کو خالی قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد میاں سومرو کے نشست خالی قرار دینے کی تحریک پیپلز پارٹی کی شاہدہ رحمانی نے پیش کی جبکہ وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے تحریک پیش کرنے کی حمایت کی۔

تحریک کے مطابق محمد میاں سومرو ایوان کے اجلاسوں سے مسلسل 40 دن تک بغیر اجازت غیر حاضر رہے، یہ ایوان دستور کے آرٹیکل 46 کی شق 2 کے تحت محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دیتا ہے۔

ایوان نے محمد میان سومرو کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کی۔ اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ محمد میاں سومرو نے ایوان سے رخصت کی درخواست بروقت نہیں دی، انہیں 40 روز کے اندر درخواست دینی چاہیے تھی۔ اسپیکر نے محمد میاں سومرو کی غیر حاضری کی درخواست کو مسترد کردیا۔

خیال رہے کہ محمد میاں سومرو این اے 196 جیکب آباد سے منتخب ہوئے تھے، پی ٹی آئی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں