کانگو کی جیل پر حملے کے بعد 750 قیدی فرار

مشرقی قصبے بوٹیمبو میں ہونے والے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے، حکام


ویب ڈیسک August 10, 2022
—فائل فوٹو

کانگو کی ایک جیل پر باغیوں کے حملے کے بعد 750 قیدی فرار ہو گئے.

مقامی حکام نے بتایا کہ مشرقی قصبے بوٹیمبو میں ہونے والے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

کانگو کی فوج کے ترجمان کیپٹن انتھونی مولوشے نے کہا کہ باغی گروپ الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز (اے ڈی ایف) کے باغیوں نے قیدیوں کی منتقلی کے دوران کاکوانگورا جیل پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں اے ڈی ایف کے 3 حملہ آور جل کر ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ باغیوں نے ان معلومات کی بنیاد پر حملہ کیا کہ ان کے گروپ سے وابستہ خواتین قیدیوں کو بینی سے بوٹیمبو منتقل کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |