امریکی حکومت انٹر نیٹ کیلئے خطرہ ہے بانی فیس بک مارک زکر برگ

امریکا کو انٹرنیٹ کا چیمپئن ہونا چاہیئے تھا نہ کہ خطرہ، مارک زکر برگ


ویب ڈیسک March 14, 2014
امریکی حکومت نے جاسوسی کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر غور نہ کیا تو لوگ ان کے بارے میں برا گمان کریں گے، مارک زکر برگ۔ فوٹو؛ فائل

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے سی آئی اے کے سابق کنٹریکٹر ایڈورڈ سنوڈن کو ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا انٹرنیٹ ٹیکنا لوجی کے لئے خطرہ ہے۔

مارک زکر برگ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے دنیا بھر کے لاکھوں کمپیوٹرز کی جاسوسی کے حوالے سے میڈیا میں زیر گردش خبروں سے بہت زیادہ خوفزدہ ہوں، جب ہمارے انجینئرز انتھک محنت سے انٹرنیٹ کی سیکیورٹی ترتیب دیتے ہیں تو ہم سمجھتے ہیں کو ہم نے نہ صرف اپنی حکومت بلکہ پوری دنیا میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو سائبر کرمنلز سے محفوظ بنا دیا ہے۔ مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ انھوں نے امریکی صدر براک اوباما کو ٹیلی فون کر کے اپنے خدشات اور مستقبل کے نقصانات سے بھی آگاہ کیا لیکن بدقسمتی سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس حوالے سے ترامیم میں اچھا خاصہ وقت درکار ہوگا۔

مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ امریکا کو انٹرنیٹ کا چیمپئن ہونا چاہیئے تھا نہ کہ خطرہ، امریکی حکومت کو جاسوسی کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر غور کرنا ہوگا ورنہ لوگ ان کے بارے میں برا گمان کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ایک محفوظ ویب سائٹ بنانے کی ضرورت ہے، یہ ہم سب پر ہے کہ ہم انٹر نیٹ پر کس کیا چاہتے ہیں، ہم ایک ایسی ویب سائٹ بنا سکتے ہیں جو انٹر نیٹ کی دنیا کی ہر چیز سے اہم ہو جو ہم چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بھی پر اعتماد طریقے سے اس کا جائزہ لے رہا ہوں اور دوسرے لوگ بھی فیس بک کو محفوظ بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مارک زکر برگ نے ایڈورڈ سنوڈن کی جانب سے امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے فیس بک کے جعلی سرور کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنانے اور لاکھوں کمپیوٹرز کو وائرس سے متاثر کرنے کے انکشاف کے بعد شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں