اسمگل شدہ سامان میں خورد برد کے الزام میں 3 کسٹم انسپکٹرز کو سزائیں
ایک کسٹم انسپکٹر کو نوکری سے برخاست اور دیگر 2 کسٹم انسپکٹروں کے 3 سال تک پے اسکیل روک دیے گئے۔
ایف بی آر حکام نے فرائض میں غفلت برتنے اور اسمگل شدہ سامان میں خردبرد کرنے کے الزام میں 3 کسٹم انسپکٹرز کو سزائیں سنادی۔
ایف بی آر کے نوٹی فکیشن کے مطابق فرائض میں غفلت برتنے اور اسمگل شدہ سامان میں خردبرد کے الزام میں ایک کسٹم انسپکٹر کو نوکری سے برخاست اور دیگر 2 کسٹم انسپکٹروں کے 3 سال تک پے اسکیل روک دیے گئے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ممبر ایڈمن ایف بی آر نے شوکاز کی انکوائری کی روشنی میں کسٹم انسپکٹرعمران فرید کو پکڑے گے اسمگل شدہ سامان میں خردبرد کرنے کے الزام میں نوکری سے برخاست کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ دوسرے کسٹم انسپکٹر ناصر زمان اور محمد سعید صابر کی 3 سال تک پے اسکیل روک دیا گیا۔