
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی کی طویل عرصے بعد ایک اہم جگہ پر ملاقات ہوئی، جس میں دونوں نے شکوے اور غلط فہمیوں پر بات چیت کی اورسیاسی اختلافات کو ختم کرلیا۔ زرائع کے مطابق مسلم لیگی رہنما فیصل آباد میں جلد اکٹھے نظر آئیں گے.
واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ساتھ عابد شیر علی کے والد شیر علی کی شدید اختلافات تھے، رانا ثناء اللہ عمرہ کی ادائیگی پر روانہ ہورہے ہیں، اسی لیے انہوں نے روانگی سے قبل معافی تلافی کرنے کا فیصلہ کیا۔
ملاقات کے بعد سوال پر عابد شیر علی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کہ ہم بہت جلد اکٹھے نظر آئیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔