طالبان کمیٹی سیاسی شوریٰ سے مذاکرت کے بعد میرانشاہ پہنچ گئی

بات چیت کے دوران ڈرون طیاروں کی پروازوں کےباعث سیاسی شوریٰ اور کمیٹی کےاراکین مقام تبدیل کرکےدوسری جگہ منتقل ہوگئےتھے۔

مذاکراتی کمیٹی کے اراکین میرانشاہ میں پولیٹیکل ایجنٹ سے ملاقات کے بعد واپس پشاور یا اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ فوٹو؛فائل

طالبان کی حکومت سے رابطہ کار مذاکراتی کمیٹی کالعدم تحریک طالبان کی سیاسی شوریٰ سے نامعلوم مقام پر مذاکرات کے بعد میرانشاہ پہنچ گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق طالبان کی سیاسی شوریٰ کے ساتھ بات چیت کے لئے شمالی وزیرستان جانے والی طالبان کی رابطہ کار مذاکراتی کمیٹی اور سیاسی شوریٰ کے درمیان بات چیت کا دوسرا دور ختم ہوگیا جس کے بعد کمیٹی کے اراکین میرانشاہ پہنچ گئے۔ اس سے قبل شمالی وزیرستان میں مذاکرات کے موقع پر امریکی ڈرون طیاروں کی پروازوں کی وجہ سے سیاسی شوریٰ اور طالبان کمیٹی کے اراکین مقام تبدیل کرکے دوسری جگہ منتقل ہوگئے تھے۔

طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین پروفیسر ابراہیم، مولانا یوسف شاہ اور جمعیت علما اسلام (س) شمالی وزیرستان کے امیر مولانا عبدالحئی میرانشاہ میں پولیٹیکل ایجنٹ سے ملاقات کے بعد واپس پشاور یا اسلام آباد پہنچیں گے۔
Load Next Story